پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 24 نومبر 2021
01:00 PM, 24 Nov, 2021
رواں سال پنجاب بھرسے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 24,146 ہو چکی ہے۔ لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,353 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 127 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم ہمارے لئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ ناگزیر ہے۔ ہماری تعلیم کا سسٹم دکیا نوسی پہ چل رہا ہے، ہم سارے اس رٹے کی پیداوار ہیں کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.عثمان ڈار نے محنت کےساتھ جنون سے کام کیا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو منظر عام پر آگئی آڈیو کو فیک ثابت کرنے کی دن رات کوشش کی جا رہی ہے ، آڈیو کی فرانزک ایک امریکی لیب نے کی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 25 نومبر بروز جمعرات صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھے جائیں گے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے مطالبات نہ ماننے پر کیا گیا ہے