مریم اورنگزیب کی مریم نوازکی آڈیو سے متعلق وضاحت

01:40 PM, 24 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مریم نوازکی آڈیو سے متعلق وضاحت دی ہے. انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی.یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جس پر مریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا. ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے.انہوں نے اس ویڈیو کو مانا کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات تھی ہی نہیں.جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے .آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں،اصل معاملے سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی. انہوں نے مزید کہا کہ اس آڈیو کا جواب دیں جس نے بائیس کروڑ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا. اس آڈیو کا جواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا اور قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کی گئیں . اس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگ گیا ہے.
مزیدخبریں