وہ صحافی جنہیں پلاٹس اور پیسے دیئے سب کی تحقیقات ہوںگی

02:30 PM, 24 Nov, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری اور وزیر توانائی حماداظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ن لیگ کے سابقہ دور میں مخالف صحافیوں کو سزائیں دی جاتی تھیں.10ارب روپے اشتہارات کی مد میں مریم نواز نے اپنے من پسند چینلز کو دیئے. پنجاب کے اشتہارات بھی مریم نواز کا میڈیا سیل کنٹرول کررہا تھا. فوادچودھری کا کہنا تھا کہ سارے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے.مزید تفصیلات بھی آئندہ چند روز میں پیش کروں گا.وہ صحافی جنہیں پلاٹس اور پیسے دیئے گئے سب کی تحقیقات ہوں گی.مریم نوازمسلم لیگ ن کامیڈیاسیل چلارہی تھیں.مخالف صحافیوں کےگروپ کوسزائیں دی گئیں. حماداظہر نے کہا کہ مہنگائی کا رونا رونے والوں نے اربوں روپے میڈیا کو خاموش کرنے کیلئے خرچ کیا.وزارت اطلاعات نے تمام صوبوں سے حساب منگوایا ہے.ا ن کے سارے اعترافات سامنے آرہے ہیں. اشتہارات صرف ایک حربہ ہے انہوں نے ماضی میں صحافیوں میں پلاٹ بھی تقسیم کیے.
مزیدخبریں