بڑی خوشخبری! پیٹرول پمپس سے متعلق اہم اعلان

06:15 PM, 24 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان پی ایس او نے کہا ہے کہ کل ملک بھرمیں پی ایس او کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔ پی ایس او حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان پی ایس او نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس پر فیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ پی ایس او کی سپلاٸی چین بھرپور طور پر فعال ہے۔ پی ایس او عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کی طرح مستعد ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے اعلان کے بعد پی ایس اور دیگر ائل کمپنیز نے کل کپپنی ملکیتی پمپس چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایس او کے مطابق ملک بھر میں ہمارے پیٹرول پمپس جو کمپنی ملکیت اور زیر انتظام ہیں کھلے رہیں گے۔ دوسری جانب شیل پاکستان کی جانب سے بھی کمپنی کی ملیکت والے پمپس چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ایس او کے ملک بھر میں 23 جبکہ شیل پاکستان کے 40 کمپی ملکیت زیر انتظام پمپس ہیں۔ پی ایس او کے کراچی میں 7 جبکہ شیل کے 6 کمپنی ملکیت پیٹرول پمپس ہیں۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
مزیدخبریں