ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
06:42 PM, 24 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ، ہلکی دھند چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں بعض مقامات پر رات کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم بدستور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی اضلاع میں آج اسموگ، ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں شام کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند، اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد ر ہے گا۔ کشمیر میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ شام کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت: لیہ منفی 09 ، اسکردو منفی07 ، گلگت، گوپس منفی04، زیارت، استور، کالام، قلات منفی03، اننت ناگ اور سری نگر میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔