صدر نے سمری پر دستخط کردیے،جنرل عاصم منیرنئے آرمی چیف مقرر
01:24 PM, 24 Nov, 2022
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کردیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کردیے ہیں ۔جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر جبکہ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہونگے۔ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بھی بات کی گئی تھی.اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان اور صدر مملکت کی ملاقات سے متعلق ایوان صدر آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا۔ خیال رہے کہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے ایس سی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔