عمران خان کی عوام سے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی اپیل
05:24 PM, 24 Nov, 2022
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ 26 نومبر کو ایک بجے ساری عوام میری حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرے۔ حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب قوم میں انصاف ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ہوتے ہیں، حقوق ہوتے ہیں تو قوم آزاد ہوتی ہے اور آزاد قوم ہی خوشحال ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب قوم تب تک چپ نہیں بیٹھے گی جب تم ہم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوتے، مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لیے راولپنڈی پہنچے۔