فلسطینی قیدیوں کی ممکنہ رہائی ، مغربی کنارے میں 'بڑا استقبال' کیا جائے، حماس

10:27 PM, 24 Nov, 2023

احمد علی
غزہ : حماس نے قیدیوں کی متوقع رہائی سے قبل مغربی کنارے میں 'بڑے استقبال' کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ نابلس شہر میں جمع ہوں اور ان خواتین اور بچوں کا استقبال کریں جن کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بڑے پیمانے پر رہا ہونے والے بچوں اور خواتین کا استقبال کریں ۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل میں 4 دن کے وقفے اوراسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے آج کم از کم 39 فلسطینیوں کی رہائی متوقع ہے۔ ادھر اے ایف پی کے مطابق، حماس کے دو ذرائع نے مصر کے راستے اسرائیل واپسی کے لیے اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ رفح کراسنگ پر آدھا گھنٹہ قبل قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں مصریوں کے پاس لے جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ "انہیں مصری فریق کے حوالے کر دیا گیا ہے۔" اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق رہا کیے گئے اسرائیلی اسیران اس وقت رفح کراسنگ کے مصری جانب اسرائیل کی شن بیٹ ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں