اسرائیلی جیلوں سے ’39 خواتین اور بچے‘رہا، قطری وزارت خارجہ

10:32 PM, 24 Nov, 2023

احمد علی
قطر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے ’39 خواتین اور بچوں‘ کو رہا کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی جیلوں سے 39 خواتین اور بچوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں، الانصاری نے کہا کہ یہ جنگ بندی کے پہلے دن کے لیے کیے گئے وعدوں کے مطابق ہے۔
مزیدخبریں