ویب ڈیسک: راولپنڈی چکری کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو صوبہ پنجاب پولیس کی انسداد دہشت گردی کے شعبے ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی تھی جس کے بعد دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
بیان کے مطابق ’دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
اس سے قبل محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف احتجاج کے دوران خودکش حملوں اور دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔
تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشت گردوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خودکش حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔