ٹرمپ کا پہلا وعدہ پورا، افغانستان سے انخلا کے ذمہ دار جنرل کی پروموشن روکدی

11:29 AM, 24 Nov, 2024

 ویب ڈیسک :نومنتخب صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اقدام۔۔۔ افغانستان سے انخلا کے لیے  ذمہ دار جنرل کی پروموشن روک دی گئی۔

 رپورٹ کےمطابق  ایک ریپبلکن سینیٹر نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران کابل میں فوجیوں کی نگرانی کرنے والے جنرل کرسٹوفر ڈونا ہو  کی پروموشن پر اعتراض کرتے ہوئے اسے روک دیا ہے۔

 یادرہے اوکلاہوما کے سینیٹر مارکوائن مولن کا یہ اقدام نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سینئر افسران اور اہلکاروں کو برطرف کرنے کی  وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے۔

 یادرہے جنرل ڈونا ہو نے 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی نگرانی کی تھی۔ 

آرمی لیفٹیننٹ جنرل کرسٹوفر ڈوناہو کو   فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر یورپ میں امریکی فوج کی نگرانی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ان کی نامزدگی سینیٹ کو بھیجی گئی 900 سے زیادہ مجوزہ نامزدگیوں میں شامل تھی ۔

  سینیٹر مارکوائن مولن کے دفتر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ڈوناہو 2021 میں افغانستان سے آخری امریکی فوجی طیارے میں سوار ہونے والے  امریکی فوجی افسر تھے۔ کارگو طیارے میں سوار اس وقت میجر جنرل ڈوناہو کی رات کی تصویر وائرل ہوئی، جس میں امریکہ کی 20 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کی علامت ہے۔

افغان طالبان  کے کابل پر قبضے کے بعد میجر جنرل کرسٹوفر ڈوناہو  جواس وقت 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے کمانڈر  تھے افغانستان جانے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ وہ امریکی افواج، امریکی سفارت خانے کے عملے اور امریکی فوجیوں کے ساتھ لڑنے والے افغانوں کے انخلاء کی نگرانی کریں۔

سپیشل آپریشنز کمانڈ کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل ٹونی تھامس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ ایک " تاریخی بے عزتی" ہے اور ڈوناہو کے ساتھ "سیاسی  مہرے" کے طور پر سلوک کیا جا رہا ہے۔

 لیفٹنٹ جنرل کرسٹوفر ڈونا ہواس وقت شمالی کیرولینا میں فورٹ لبرٹی میں XVIII ایئر بورن کور کے کمانڈر ہیں۔

مزیدخبریں