ویب ڈیسک : برطانیہ کے تین بڑے ائیر بیسز کے اوپر مشتبہ ڈرونز کی پراسرار پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ ان میں سے ایک ائیر بیس پر مبینہ طور پر امریکی جوہری ہتھیاروں کی تنصیب ہوئی تھی ۔
یو ایس ایئر فورس (یو ایس اے ایف) نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے تین بڑے ایئربیسز کے قریب متعدد نامعلوم ڈرونز کی پرواز کا پتہ چلا ہے ، جن میں آر اے ایف لاکن ہیتھ بھی شامل ہے، لاکن ہیتھ سرد جنگ کے دوران پہلے امریکی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کی تھی۔
یو ایس اے ایف کی یورپی کمان کے ترجمان کے مطابق، 20 اور 22 نومبر کے درمیان سفولک میں RAF Lakenheath اور RAF Mildenhall کے ساتھ ساتھ Norfolk میں RAF Feltwell پر چھوٹی بلاپائلٹ ڈرونز کا مشاہدہ کیا گیا۔
فوج نے کہا کہ مشتبہ ڈرونز کی تعداد ، سائز اور ترتیب میں مختلف ہے" اور یہ ابھی تک ان کی شناخت واضح نہیں ہے ۔
پینٹاگون نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا ڈرونز کے خلاف کوئی فضائی دفاع استعمال کیا گیا تھا۔
پینٹا گون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ
"آپریشنل سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے، ہم اپنے مخصوص فورس کے تحفظ کے اقدامات پر بات نہیں کرتے لیکن تنصیب کی حفاظت کا حق برقرار رکھتے ہیں۔ ہم اپنی فضائی حدود کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور میزبان ملک کے حکام اور مشن پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ بیس اہلکاروں، سہولیات اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔’’
برطانوی وزارت دفاع نے بھی ڈرونز کے خلاف اٹھائے گئے مخصوص حفاظتی طریقہ کار پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
آر ٹی کے مطابق پینٹاگون ایک بار پھربرطانیہ میں جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کے لیے اڈے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی فوج نے پچھلے سال کانگریس کو فنڈنگ کی درخواست میں RAF لاکن ہیتھ میں ایک نئی "سوریٹی ڈارمیٹری" کے لیے $50 ملین ڈالر کی درخواست کی تھی ۔
ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا کہ اڈے میں B61-12 بم رکھنے کی توقع ہے، جو کہ ہیروشیما پر گرائے گئے بموں سے تین گنا زیادہ طاقتور ہیں ۔