ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج سے قبل بشریٰ بی بی اور وزیر اعلی علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پارٹی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں لڑائی ہوگئی۔ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلی علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔آج 11:30 بجے بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاج پر حصہ لینے پر تکرار ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے احتجاج کو لیڈ کرنا چاہتی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،لڑائی کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھی ہیں جبکہ علی امین واپس اپنے گھر چلے گئے ہیں، پارٹی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے احتجاج کو لیڈ کرنے کے معاملے پر علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تنازع کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں احتجاج کے معاملے پر کسی قسم کا تنازع نہیں ہے۔