غیر قانونی وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز

01:23 PM, 24 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا۔

  تفصیلات کے مطابق 2 روزہ ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو  بند کرنے کی مشق کی جائے گی، جبکہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

 ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل 2 روز تک جاری رہے گا، ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی۔

پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آغاز کیا جائے گا، اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی بندش کا پہلا ٹرائل اسی ماہ کے شروع میں کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں