ویب ڈیسک: 7 سالہ تیراک شانایہ واوڈا نے آج کراچی کلب میں منعقد ہونے والی 30 ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
تفصیلات کےمطابق تیراکی میں ابھرتی ہوئی کھلاڑی شانایہ واوڈا نے مسابقتی ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی،مسلسل بہترین کارگردگی دکھانے والی شایانہ واوڈا نے اس ایونٹ بھی تمغہ اپنے نام کیا۔
سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ خطے کے اہم مقابلوں میں سے ایک ہے، جو نوجوان تیراکوں کو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔
شانایہ کی اس اہم ایونٹ میں کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ وہ ایک بہترین تیراک ہیں اور ان تھک محنت کے ساتھ ہرگزرتے روز تیراکی میں مہارت حاصل کرتی جا رہی ہیں۔
شانایہ واوڈا نے اپنی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تیراکی کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھنا چاہتی ہیں۔
پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ خطے کے اہم مقابلوں میں سے ایک ہے جو نوجوان تیراکوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتی ہے، شانایا کی کامیابی اس کھیل میں اس کی صلاحیت کا ایک امید افزا اشارہ ہے، جس میں مزید کامیابی کی توقع ہے کیونکہ وہ اپنی تیراکی کی صلاحیتوں کو نکھار رہی ہے۔