صارفین کی دیرینہ خواہش ، واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سنا دی

09:29 PM, 24 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد دلچسپ فیچر متعارف کراویا جائے گا۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے نت نئی فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلی کیشن پر سبقت لے جانا ہوتا ہے،اب واٹس ایپ ایسے دلچسپ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جس سے صارفین کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوجائے گی۔

 ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے وائس نوٹ کو اب ٹرانسکرائب کرنے کی سہولت سے جوڑ رہا ہے,ٹرانسکرائب فیچر بنیادی طور پر آڈیو چیٹ کو لفظ بہ لفظ ٹیکسٹ نوٹ میں تبدیل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

صرف چند اسٹیپ پر عمل کرکے آپ اس فیچر کو حاصل کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے وائس نوٹ کرنا ہے اور پھر واٹس ایپ آپ کو ٹرانسکرائب کا آپشن دے گا، جسے آپ کلک کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے آپ کا یہ میسج 90 ایم بی سے کم نہ ہو اور یوں وائس نوٹ کا متن آپ کو وائس نوٹ کے نیچے نظر آئے گا, واٹس ایپ کی یہ سہولت صرف موبائل فون میں دستیاب ہوگی اور آپ اسے واٹس ایپ ویب پر نہیں دیکھ سکیں گے,یہ فیچر انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی زبان میں ہوگا۔

مزیدخبریں