پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 24 اکتوبر2021
10:25 AM, 24 Oct, 2021
انتظار کی گھڑیاں ختم، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج سجنے کو تیار، پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے،، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا پاکستان نے بھارت کے خلاف 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، سابق کپتان سرفراز احمد پلیئنگ الیون سے باہر، بابراعظم کپتان، رضوان،فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی اور عماد وسیم شامل، محمد حفیظ، شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھارتی سورماؤں سے ٹکرائیں گے۔ دونوں روایتی حریفوں کی تیاریاں مکمل ، پلان فائنل کر لئے گئے، کپتان بابر اعظم کہتے ہیں پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے، خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے۔۔۔ قومی اسکواڈ کا پاک بھارت ٹاکرے سےقبل آخری ٹریننگ سیشن، فیلڈنگ سیشن کے بعد باؤلرز نے نیٹ میں ٹارگٹ باؤلنگ کی، بلے بازوں کی مخصوص حکمت عملی کے تحت بیٹنگ۔۔۔ پبلک نیوزاوراے پلس کی چھوٹے فارمیٹ کی میگا کوریج،اسٹار اسپنر عبدالرحمان،عرفان ظہیر، فاسٹ باؤلر شبیراحمد، کرکٹرعدنان اکمل اور ثانیہ خان کا شاہینوں کواعصاب پر قابو رکھنے کا مشورہ،خصوصی ٹرانسمیشن میں 12 رکنی پاکستانی اسکواڈ کاتفصیلی جائزہ۔۔۔ پاکستان ایک مرتبہ، بھارت دومرتبہ ون ڈےعالمی کپ اٹھاچکا، دونوں ٹیمیں ایک ایک بار ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح رہیں، چیمپئنزٹرافی میں بھارت 2 دفعہ، پاکستان ایک بار چیمپئن بنا۔۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت ایک مرتبہ فاتح ٹھہرا، ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ایک مرتبہ فاتح رہا۔۔ بھارت 7 بار اور پاکستان 2 بارایشیاکپ کی ٹرافی اٹھا چکا