پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 24 اکتوبر 2021
10:36 AM, 24 Oct, 2021
پاک بھارت بڑے مقابلے کےلئے کراچی میں بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کا اہتمام، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں شہر کے8 مختلف مقامات پر بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیے، شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹی20 میچ اپنے دوستوں اور فیملی کے ہمراہ دیکھ سکیں گے، مرتضی وہاب کا گرین شرٹس کےلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ قومی اسکواڈ کا پاک بھارت ٹاکرے سےقبل آخری ٹریننگ سیشن، فیلڈنگ سیشن کے بعد باؤلرز نے نیٹ میں ٹارگٹ باؤلنگ کی، بلے بازوں کی مخصوص حکمت عملی کے تحت بیٹنگ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، کہا لاکھوں دل آپ کےلیے دھڑک رہے ہیں، ہاتھ دعا کے لیے اٹھے ہیں،، گھبرانہ نہیں، بھارت کے خلاف جان لڑانی ہے اور دنیا کو نمبر ون بن کر دکھانا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، سابق کپتان سرفراز احمد پلیئنگ الیون سے باہر، بابراعظم کپتان، رضوان،فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی اور عماد وسیم شامل، محمد حفیظ، شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھارتی سورماؤں سے ٹکرائیں گے۔ انتظار کی گھڑیاں ختم، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج سجنے کو تیار، پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے،، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا