سی ٹی ڈی ، حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی ،4 دہشت گرد گرفتار
10:50 AM, 24 Oct, 2022
سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں 4 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) اور حساس ادارے نے حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے ، گرفتار دہشت گردکالعدم تنظیم بلوچ راجی آجوئیسنگر سے ہے، ملزمان حب بلوچستان سے کراچی ریور روڈ پہنچے تھے، ملزمان گزشتہ ایک سال سے بارودی مواد کی سپلائی کا کام کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں میر علی شاہ،محمداقبال،نصراللہ اور محمد شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔