عمران خان کی دو مقدموں میں عبوری ضمانت منظور

11:25 AM, 24 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان کی دو مقدموں میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالت میں دفعہ 144کی خلاف ورزی اورکارسرکار میں مداخلت کےکیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 31اکتوبرتک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانےکاحکم دیا۔ دوسری جانب عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے کیس میں سیشن عدالت بھی پیش ہوئے۔عدالت نے 10 ہزار مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 12 نومبر تک منظور کرلی، عمران خان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
مزیدخبریں