وزن کم کرنے کیلئے کن سبزیوں کا سوپ استعمال کریں؟
11:42 AM, 24 Oct, 2022
لاہور: ( ویب ڈسک )وزن کم کرنے کے لیے ان سبزیوں کا سوپ پئیں، موٹاپا کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سبزیوں کا سوپ جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اگر آپ کھانا کھانے سے پہلے سبزیوں کا سوپ پیتے ہیں تو یہ کھانا ہضم کرنے کے ساتھ وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سبزیوں کا سوپ جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کو پینے سے وزن کم ہونے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ سبزیوں کا سوپ پینے سے جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ کھانے سے پہلے سبزیوں کا سوپ پیتے ہیں تو یہ کھانا ہضم کرنے کے ساتھ وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ وزن کم کرنے کے ساتھ یہ سوپ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لیے کونسی سبزیوں کو سوپ میں استعمال کرنا چاہیے؟ گوبھی کا سوپ گوبھی کا سوپ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اسے بنانے کے لیے ایک پین میں تھوڑا سا تیل لیں۔ اس تیل میں پیاز، ہری مرچ اور کٹی ہوئی گوبھی ڈال کر ہلکا ہلکا پکائیں، اس کے بعد دو کپ پانی ڈالیں اور کچھ دیر تک اسے ابلنے دیں، جب سوپ پک جائے تو اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر گیس بند کر دیں. اب جب سوپ ٹھنڈا ہو جائے تو اس مکسچر کو ہلکے سا بلینڈ کر لیں۔ اب اس سوپ کو ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گوبھی کا سوپ پینے سے نظام ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے اور جسم کی چربی بھی کم ہوتی ہے۔ چقندر کا سوپ چقندر کا سوپ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کو پینے سے جسم میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسم کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ چقندر کا سوپ بنانے کے لیے ککر میں تھوڑا سا تیل ڈالیں، تیل گرم ہونے کے بعد اس میں پیاز، ٹماٹر اور چقندر ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔ اس میں دو کپ پانی کے ڈالیں اور اب اس کو سیٹی بجنے تک پکائیں ۔ جب پک جائے اس میں حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔ لوکی کا سوپ لوکی کا سوپ پینے میں بہت لذیذ ہوتا ہے۔ اسے بنانے کے لیے ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز اور ٹماٹر فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں کٹا ہوا لوکی ڈالیں اور پانی ملا کر کچھ دیر پکنے دیں، اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال دیں۔ اب اس سوپ کو ٹھنڈا ہونے پر بلینڈ کر لیں۔ لوکی کے سوپ میں لیموں کا رس ڈال کر سرو کریں۔