وزیر اعظم کاکینین صدرکو ٹیلی فون، ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات پر زور
01:54 PM, 24 Oct, 2022
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی، وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ۔ وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔ کینیا کے صدرنے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کینیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی بھی کرائی۔اس کے علاوہ کینیا کے صدر کی مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی بھی یقین دہانی۔