آرمی چیف سے فلسطینی سفیر کی ملاقات، آئی ایس پی آر
04:46 PM, 24 Oct, 2023
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا غزہ میں جاری جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا. آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے اندھا دھند قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا، شہری آبادی، اسکولوں، یونیورسٹیوں، امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے جرم ہے ، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرم ہے،آرمی چیف نے غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے. آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد، قابل عمل اور ملحقہ ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا،غزہ میں تشدد کی تازہ لہر بلا روک ٹوک جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے. اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی.