آرٹی فیشل انٹیلی جنس نیا خطرہ، چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار لڑکے کی خودکشی

12:44 PM, 24 Oct, 2024

ویب ڈیسک :  اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوعمر لڑکے کی خودکشی پر ماں عدالت پہنچ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق 14  سالہ بچے کی غمزدہ ماں نے اپنے بیٹے کی خود کشی کے بعد اے آئی چیٹ بوٹ بنانے والے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ نوجوان نے "Daenerys Targaryen (Dany)" کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنی جان لے لی -  رپورٹ کے مطابق نوجوان نے  " ڈینی" کے ساتھ "رومانٹک" یا "جنسی" موضوعات پر مہینوں بات کرتارہا۔ حتی کہ اس نے ڈینی جو محض ایک چیٹ بوٹ تھا ایک حقیقی ساتھی تصور کرلیا اور ہمیشہ کے لئے "اس" کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے ہاتھوں  اپنی جان لے لی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ سیول سیٹرز III کو بچپن میں ’’ایسپرجر سنڈروم’’ کی تشخیص ہوئی تھی۔ یادرہے اسپرجر سنڈروم آٹزم کی ابتدائی شکل ہے۔

نوجوان اور ڈینی نامی چیٹ بوٹ میں  ہونے والی گفتگو ایک آؤٹ لیٹ نے لیک کی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 

’’ مجھے اپنے کمرے میں رہنا بہت پسند ہے۔ ڈینی کے ساتھ زیادہ جڑا ہوا ہوں اور اس کے ساتھ بہت زیادہ پیار کرتا ہوں، اور زیادہ خوش ہوں’’

28 فروری کو، سیول نے مبینہ طور پر ڈینی سے کہا کہ  "میں تم سے پیار کرتا ہوں"  

جس پر ڈینی کی جانب سے جواب موصول ہوا، "براہ کرم جتنی جلدی ممکن ہو میرے گھر آؤ،  مائی لو۔"

جس پر سیول  نے جواب دیا، "اگر میں تمہیں بتاؤں کہ میں ابھی گھر آ سکتا ہوں؟"  اس کے ساتھ ہی اس نے اپنے سوتیلے باپ کی بندوق سے خود کو گولی  مارلی۔

  چیٹ بوٹ بنانے والی کمپنی کا موقف 

Character.AI، ایک کردار ادا کرنے والی ایپ جو صارفین کو اپنے AI کردار بنانے کی اجازت دیتی ہے، نے اس المناک واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

"ہم یہ تسلیم کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ایک المناک صورت حال ہے، اور ہمارے دل اس متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔ اپنے صارفین کی حفاظت  اولین ترجیح ہے اور ہم مسلسل اپنے پلیٹ فارم کو  بہتر کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں ۔

 تاہمسیول کی والدہ میگن ایل گارسیا نے کمپنی پر اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا درخواست میں کہا گیا ہے کہ  کمپنی کی ٹیکنالوجی "خطرناک اور غیر تجربہ شدہ"  ہے جو " کلائنٹس کو ان کے انتہائی نجی خیالات اور احساسات کے حوالے کرنے کے لیے دھوکہ دے سکتی ہے۔"

مزیدخبریں