عامر خان کے پرستاروں کیلئے بڑی خبر، ’’ گجنی ٹو’’ جلد آرہی ہے

02:59 PM, 24 Oct, 2024

 ویب ڈیسک :لمبی بریک ختم ،، عامر خان کی آخری فلم 2022 میں ’لال سنگھ چڈھا‘ نام سے ریلیز ہوئی تھی عامر خان کے پرستاروں کو نوید ہوکہ اب ان کی بڑی میگا اسٹار فلم ’’ گجنی ٹو’’ کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی ہے ۔ 

فلم’گجنی‘ کے سکیوئل کی تیاری کے لئے پروڈیوسرز کا خیال ہے کہ سنیما ہال میں دو گجنی فلموں کو ایک ساتھ ریلیز کیا جائے۔

 یادرہے  فلم ’گجنی‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں عامر خان نے اہم کردار نبھایا تھا۔ لیکن  دراصل یہ  تمل زبان کی فلم ’گجنی‘  کا ہندی ورژن تھا اوریجنل فلم گجنی اے آر مرگداس کی ہدایت کاری میں  تامل سپراسٹار سوریا نے اہم کردار نبھایا تھا۔

 اب پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندی اور تمل دونوں ہی زبان میں ’گجنی 2‘ کو بنایا جائے گا۔ ہندی ورژن میں عامر خان  جبکہ تمل ورژن میں سوریا اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

اور ممکنہ طور پر تامل اور ہندی  دونوں ہی ورژن کو ایک ساتھ بڑے پردے پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ یعنی 2 ’گجنی‘ ایک ساتھ سنیما ہال میں دکھائی دیں گے۔ 

تاہم پروڈیوسرز کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا  کہ یہ فلمیں کب تک ریلیز کی جائیں گی۔

مزیدخبریں