عمران خان  کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ میں  ذاتی معالج  کو شامل کرنیکا حکم 

03:49 PM, 24 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ  نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے   میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور  انکے  ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے   بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ   ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دیں، میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم میں کہا کہ   ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں،  عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کیلئے بھیجی جائے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قید کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں