بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانے والوں کیلئے بری خبر، اب گاڑی ضبط ہوگی

06:21 PM, 24 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   سندھ حکومت  نے موٹروہیکل قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، بغیر رجسٹریشن والی مقامی، درآمدی گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

مجوزہ ترمیم   کے مطابق  گاڑی امپورٹ کرنے، مقامی تیارکردہ، فروخت کی گئی گاڑی 15 دن میں رجسٹریشن کرانا ہوگی،خلاف ورزی پر مقامی مینوفیکچرر، شوروم مالک، فروخت کنندہ کو جرمانہ ہوگا۔

مجوزہ ترمیم میں کہا گیا  ہے کہ  گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر پر 20 ہزار روپے تا 3 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، موٹرسائیکل، رکشہ کی رجسٹریشن نہ کرانے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،محکمہ ایکسائز تمام کیٹیگریز کی نمبرپلیٹس کی فیس کا تعین کرےگا۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق  قومی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دینے والوں کو اعزازی پریمیم نمبر پلیٹس کا اجرا ہوگا، اوپن لیٹر پر گاڑیوں کی خرید فروخت پر فوری پابندی ہوگی،  گاڑیوں کی تیار کنندگان کمپنیاں محکمہ ایکسائز کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی پابند ہونگی،  تیارکردہ، اسمبلڈ گاڑیوں کی تفصیل نہ دینے پرگاڑیوں کی رجسٹریشن روک دی جائےگی۔

مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ  15دن کےاندر گاڑیوں کی خریدوفروخت ، ٹرانسفر کی اطلاع اتھارٹی کو دینا ہوگی،مقررہ مدت میں گاڑی ٹرانسفر نہ کرانے پر 200 روپے سے دو ہزار تک جرمانہ ہوگا، موٹرسائیکل کی ٹرانسفر میں تاخیر پر 50 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں