پاکستانی ماڈل کو بکنی پہن کر ریمپ پر واک کرنا مہنگا پڑ گیا

06:33 PM, 24 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی ماڈل روما مائیکل کی بکنی میں مس ورلڈ گرینڈ مقابلے میں ریمپ پر واک کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورسے تعلق رکھنے والی پروفیشنل ماڈل روما مائیکل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا سے بی ٹیک کی ڈگری بھی حاصل کرچکی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر لاکھوں مداح رکھتی ہیں۔

روما مائیکل “دہلی گیٹ” اور “کہے دل جِدھر” جیسی فلموں میں کردار ادا کرچکی ہیں جبکہ “تو زندگی ہے” اور “پیاری نیمو” جیسی ڈرامہ سیریز میں بھی فن کے جوہر دکھاچکی ہیں، روما مائیکل کو متعدد ٹی وی اشتہارات میں دکھایا گیا ہے اور ممتاز پاکستانی برانڈز کے لیے فیشن شوٹس کا بھی حصہ رہی ہیں۔

اپنی کامیابیوں کے باوجود مس ورلڈ گرینڈ مقابلے میں روما مائیکل کی حالیہ شرکت نے آن لائن ایک گرما گرم بحث کو جنم دیا ہے،ان کی بکنی ریمپ واک کی ویڈیو ابتدائی طور پر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی، جسے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید اور ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔

بہت سے ناظرین نے ثقافتی اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اس پر پاکستان کی شبیہ کو خراب کرنے کا الزام لگایا۔شدید ردعمل نے روما مائیکل کو ویڈیو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا۔

مزیدخبریں