نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر سابق کرکٹرز مایوس

07:18 AM, 24 Sep, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(پبلک نیوز) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر سابق کرکٹرز کا ردعمل بھی سامنے آ گیا. سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے ، عالمی سطح پر بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے. ایک بیان میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہماری عوام نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت محنت کی، یہ فیصلہ افسوسناک ہے. اس معاملے پر بات کرتے ہوئے لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے جتنی مایوسی سب کو ہے، اتنی ہی مجھے بھی ہے، اب ہم سب کو مل کر ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی حمایت کرنی ہے، جب ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تو سب ٹیمیں ان کے پیچھے بھاگیں گی. پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا،میرے خیال سے پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے.
مزیدخبریں