پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،24ستمبر 2021
10:27 AM, 24 Sep, 2021
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی آرڈیننس تیار نہیں ،وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا نیب کے نئے سربراہ کا انتخاب وزیرا عظم کی صوابدید ہے ،عمران خان ایک نہیں 4 سے 5 ناموں پر غور کریں گے ، اگلے ہفتے چیئرمین نیب کی مدت کا معاملہ حل ہو جائے گا حکومت اصلاحات کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ،الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہے ،شیری رحمان کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال، کہا الیکشن کمیشن دودھ کا دھلا نہیں ہے،ماضی میں ہمارا بھی اختلاف رہا،افغانستان میں آپ کو کوئی کامیابی نہیں ملی 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس،سابق صدر آصف علی زرداری کو فرد جرم کے لئے طلبی کا سمن ارسال ،29ستمبر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت جاتی امرا کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کرنے کا معاملہ،لاہور کی سول کورٹ نےعدالتی نوٹسز وصول نہ کرنے پر مریم نواز کے گھر کے باہر آویزاں کرنے کا حکم دے دیا، نوٹس کی تصویر بنا کرعدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا جھوٹ بے نقاب،دورہ پاکستان کی دستبرداری میں ہمارا کوئی کردار نہیں ،انگلینڈ کرکٹرزکا موقف سامنےآگیا،کہاانگلینڈ کرکٹ بورڈنے ہمیں اندھیرے میں رکھا،سفر سے متعلق رائے تک نہیں لی گئی