چوہان کی حیثیت ڈگڈگی پر ناچنے والے سے زیادہ نہیں
10:50 AM, 24 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز )مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چوہان کی حیثیت ڈگڈگی پر ناچنے والے سے زیادہ نہیں،ڈیٹا انٹری کومعطل کرکے معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر کسی کو شرم سے ڈوب مرنا یا استعفی ہوجانا چاہئے تو اسد عمر کو چاہئے تھا، اسد عمر سے پہلا سوال شناختی کارڈ بلاک ہونے سے کیسے انٹری ہوئی، کوئی شخص نوازشریف کے آئی ڈی پر کیسے ویکسین لگائےگا، این سی او سی کا پیٹ بھرنے کےلئے جعلی انٹریاں کروا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جب سے آئی ہے ہر روز ناکامی کرپشن اور کارناموں کی داستان لکھ رہی ہے ، نوازشریف کے شناختی کارڈ پر جعلی انٹری سے کورونا ویکسین نادرا اور این سی او سی میں درج ہوا، جب نوازشریف کا شناختی کارڈ بلاک ہواتو انٹری کیسے ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ خواجہ سعید میں غلطی تو ہوگئی، ڈیٹا پر دنیا ہنس رہی ہے ، وزیراعظم مئیر سے زیادہ کچھ نہیں ، حکومت پر کوئی اعتبار نہیں کرتا فنڈز میں خرد برد کرکے دو ارب روپے تک کلوز کر دیا ، پنجاب میں کورونا فنڈز میں پندرہ ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا، دنیا نے ہمیں خیرات دی اپنی جیب سے کورونا ویکسین تک نہیں لگوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معصوم وزیر اعلی نے پچیس لاکھ روپے کورونا فنڈز سے ہیلی پیڈ بنایا، کورونا فنڈز پر ڈی سی چکوال تین کروڑ ٹائیگر فورس ادا کرتاہے، فراڈیا اسے کہتے ہیں جو ملک کا کورونا فنڈ کھا جاتاہے فراڈیا وہ ہوتاہےجو لوٹ مار کرتاہے، آج تک کورونا فنڈز کا جواب نہیں دیا ۔