مہنگائی میں کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

01:42 PM, 24 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 07 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 13.88 فیصد کی سطح پر ریکارڈ ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گھی، چاول، انڈے، چینی اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ نہ تھم سکا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 76 کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق انڈے فی درجن 2 روپے 98 پیسے مہنگے ہو کر 178.92 روپے کے ہو گئے۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 3 پیسے کا مزید اضافہ ہو گیا۔ گھی کی فی کلو قیمتوں میں 59 پیسے کا اضافہ ہوا۔ بیف فی کلو قیمت 88 پیسے، مٹن فی کلو 1 روپیہ 39 مہنگا کو گیا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا۔ پانچ لیٹر کولنگ آئل کی قیمتوں میں 6 ولی تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ تازہ دودھ کی فی کیٹر قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ کیلا کی فی درجن قیمت میں 6 روپے، پیاز فی کلو 3 روپے تک سستا ہوا۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ہوئی۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے تک سستا ہوا۔ دال مونگ، دال ماش، دال مسور، آلو بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں