نادرا دفاتر اور سروسز کی بندش سے متعلق اہم اعلان

01:54 PM, 24 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کی جانب سے کی جانب والی عارضی بندش کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نادرا کے آفیشل ہینڈل سے تمام شہریوں کو مطلع کیا کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ علانیہ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ 25 ستمبر بروز ہفتہ رات 10 بجےسے 26 ستمبر بروز اتوار صبح 8 بجے تک تمام نادرا آپریشنل سہولیات بند رہیں گی۔ ندرا کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ آن لائن، کووڈ سرٹیفکیٹ کا (آن لائن) اجراءِ اور 24/7 میگا سینٹرز کی سروسز بھی بوجہ سسٹم اپگریڈیشن معطل رہیں گی۔
مزیدخبریں