وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ کام کر گئی
01:59 PM, 24 Sep, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ کام کر گئی۔ کینیڈین حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہو گئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے نومنتخب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی جس پر جسٹن ٹروڈو نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ کا خیرمقدم کیا۔ کینیڈین وزیر اعظم نے عمران خان کی جانب سے کی جانے والے مبارک باد کے پیغام اور نیک خواہشات پر مبنی ٹویٹر کے جواب میں کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔