پنڈدادنخان: موٹر وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک کی روانی متاثر

04:15 PM, 24 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پنڈدادنخان ( پبلک نیوز) موٹر وے سالٹ رینج ایریا میں آئل ٹینکر الٹ گیا۔ ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور تا اسلام آباد جانے والی ٹریک عارضی طور پر بند ہو گئی۔ للہ انٹر چینج سے لے کر بھیرہ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ موٹر وے انتظامیہ ٹینکر ہٹا کر راستہ کلیر کرانے میں مصروف ہے۔ موٹروے پر ٹریفک جام کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ آئل ٹینکر الٹنے کے واقعات تواتر سے سامنے آ رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کوئی تدارک نہیں کیا جا سکا۔
مزیدخبریں