ایف سی بلوچستان کا آپریشن، 6دہشت گرد مارے گئے
04:17 PM, 24 Sep, 2021
پبلک نیوز: سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشتگرد جہنم واصل۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ایف سی بلوچستان کا خاران کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔