شہبازگل کیس کا ٹرائل کون کرے گا؟ فیصلہ 30ستمبر کوہوگا
07:50 AM, 24 Sep, 2022
اسلام آباد: شہبازگل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، سیشن جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی ہے شہبازگل کیس کا ٹرائل کون کرے گا؟ فیصلہ 30ستمبر کوہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شہبازگل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمےمیں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج کامران بشارت مفتی کی رخصت کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔ خیال رہے کہ 21 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت نے شہباز گل کی حاضر ی معافی کی درخواست منظور کرلی تھی۔شہباز گل کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ شہباز گل کی تمام دستاویزات پولیس قبضے میں ہیں، وہ حوالے کی جائیں، جس پر عدالت نے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے ٹرائل کے لیے کیس فائل سیشن جج کو بھیج دی تھی .