ویڈیو: فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نےبولنگ شروع کردی
11:25 AM, 24 Sep, 2022
گھٹنے میں انجری کے باعث پاکستان ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ شروع کردی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد بولنگ کا آغاز کر دیا ہے، شاہ آفریدی نے بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی فٹنس اور تیاری سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی کامیابی کا تعلق اللّٰہ سے ہے نا کہ آپ کے مائنڈ سیٹ سے۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں اور وہ دائیں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ نیدر لینڈزکے خلاف ون ڈے سیریز ، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے۔