اسلام آباد پولیس کا دھرنے سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ پلان تیار

12:11 PM, 24 Sep, 2022

احمد علی
اسلام آباد پولیس کی جانب سے دھرنے سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت دھرنے سے نمٹنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں دھرنے سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا۔ ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کی جائے گی ۔ افسران کو کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔تمام افسران لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی۔
مزیدخبریں