بیوی کے علاوہ مرد کی بہتر تربیت کوئی نہیں کر سکتا، خلیل الرحمٰن قمر
05:02 PM, 24 Sep, 2023
پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے شادی شدہ مردوں کو ایک اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بیوی کے علاوہ مرد کی بہتر تربیت کوئی نہیں کر سکتا۔ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مرد کی زندگی میں بیوی کے کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھی بیوی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور میں یہ بات نہیں مانتا کہ ایک مرد کی بیوی کے علاوہ کوئی اور اچھی تربیت کرتا ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے مردوں کو مشورہ دیا کہ بیویوں پر شوہر ہونے کا رعب ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بیویوں سے محبت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں اور ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں تو آپ زندگی میں ہمیشہ خود کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔