ویب ڈیسک: روس نے یوکرین کے شہر اپوریژیا کے مرکز میں فضائی حملوں میں 40 سے زائد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر انہیں زمین بوس کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق فضائی حملوں میں اکیس افراد زخمی ہوگئے، روسی فوج نے تین حملوں میں چالیس سے زائد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
مقامی حکام کے مطابق، امدادی کارکنوں نے ستائیس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ فائر فائٹرز نے کاراور اپارٹمنٹس میں لگی آگ پر قابو پالیا۔