سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

04:11 PM, 24 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  ہے۔

آل پاکستان جیولر زایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد   سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے،  10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے پر پہنچ گیا۔جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

ادھرعالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2628 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں