ہر حاجی کو 1 لاکھ روپے سرکاری مدد دینے کا اعلان

05:32 PM, 24 Sep, 2024

علی رضا

ویب ڈیسک : ( علی رضا )  بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے  اعلان کیا ہے کہ ہر مسلمان بھارتی شہری کو حج سفر پر جانے کیلئے  1 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے  بھارتی اقلیتوں کے  حوالے سے اہم اعلان کئے ہیں ۔

 انھوں نے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود  کے منصوبوں کا روز تنظیم نو کرنے کا  فیصلہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے وقف اراضی کو ڈیولپ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کڈپّا حج ہاؤس کی تعمیر کا کام جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نائیڈو نے کہا ہے کہ انتخاب کے دوران امام کو 10 ہزار روپے ماہانہ اور مولانا کو 5 ہزار روپے ماہانہ دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا اسے بھی جلد ہی پورا کیا جائے گا۔ 

میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’شادی خانہ‘ (میرج ہال) اور جو بھی تعمیرات گزشتہ ٹی ڈی پی حکومت کے دوران شروع کی گئی تھیں انھیں بھی مکمل کیا جائے۔

کڈپّا حج ہاؤس کے متعلق افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ 24 کروڑ روپے کی منظوری ملی تھی اور اس کی عمارت کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وقف بورڈ کی زمینوں کا سروے ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے۔

مزیدخبریں