آرمی چیف کا وانا کا دورہ، پاک فوج کی حمایت پر قبائلی عمائدین سے اظہار تشکر

06:03 PM, 24 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا ، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے بیان کے مطابق  چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نےوانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو وانا میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی اپریشنز اور ترقیاتی اقدامات کے بارے میں مفصل بریفنگ  دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے  وانا میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب  بھی کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور دشمن کے خطرے سے نمٹنے کیلئے بہترین تیاریوں کو سراہا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے عزم مصمم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت امن برقرار رکھنے اور مختلف منصوبوں کو آگے بڑھانے میں خیبرپختونخوا کے عوام کے اہم کردار کا بھی اعتراف کیا۔

ترمان پاک فوج نے کہا کہ جنر ل سید عاصم منیر نے  خیبر پختون خواہ کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پاک فوج کے عزم پر زور دیا۔ آرمی چیف نے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کی انمول حمایت اور پاک فوج کی ان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آرمی چیف نے  فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی دینے والے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ   پاک فوج بطور خاص خیبر پختون خوا پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کو تکنیکی اعانت فراہم کرتی رہے گی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے قیام امن کے لیے خیبر پختون خوا کے عوام کے کلیدی  کردار کو بھی سراہا ، آرمی چیف نے خیبر پختون خوا میں ترقی اور خوشحالی کے لیے پاک فوج کی طرف سے ہر ممکن وسائل کی فراہمی کو بھی اجاگر کیا،   آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت پر قبائلی عمائدین سے بھی اظہار تشکر کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  وانا آمد پر چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور  کور کمانڈر پشاور نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں