ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے  صارفین کے لیے بری خبر 

06:12 PM, 24 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   حکومت کی جانب سے دیا جانے والا  3 ماہ کا ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق   جولائی سےستمبرکے3ماہ کےریلیف کیلئے حکومت نے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی، حکومت نے ماہانہ200یونٹ تک والےصارفین کو3ماہ کےلیےاستثنیٰ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف کے خاتمے کے بعد بنیادی ٹیرف 7.12 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔ ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف اضافے کے بعد 23.59روپے ہو جائے گا   جبکہ  101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف  اضافے  کے بعد  30.07 روپے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک سےسو یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف3.95روپےاضافےسے11.69روپے ہو جائے گا  ، ماہانہ101سے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف4.10روپےاضافےسے14.16روپے ہو جائے گا۔

ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیےفی یونٹ ٹیرف3.95روپے ہو گا ،  51 سے 100یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف7.74روپے برقراررہےگا۔

مزیدخبریں