پی ٹی آئی نے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے   ڈی سی کو درخواست دیدی

08:03 PM, 24 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لئے درخواست ڈپٹی کمشنر  کو جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نئی درخواست جمع کرادی ہے۔ درخواست میں جلسے کی تاریخ اور وقت بھی بتا دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5  اکتوبر کومینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پانچ اکتوبر کو شام 5بجےسےرات10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

سینئرنائب صدرسینٹرل پنجاب اکمل خان باری نے درخواست جمع کروائی۔

مزیدخبریں