مردان : گیس سلنڈر  کی دکان میں دھماکا، 17 افراد زخمی

09:25 PM, 24 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ترجمان ریکسیو کے مطابق  مرادن میں گیس سلنڈر  کی دکان میں دھما کے میں  17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو عباس علی کا کہنا ہے کہ   کاٹلنگ روڈ شنکر یحییٰ جدید میں سلنڈر دکان میں سلنڈر پھٹ گیا ،  حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ  اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کے 4 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ روانہ کر دی گئیں۔

ترجمان ریکسیو  کا کہنا ہے کہ  ریسکیو ٹیم نے 17 زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا  ہے۔ ڈاکٹروں کی ریفر کرنے پر کئی زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں برن سنٹر پشاور منتقل  کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق  آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور نے خود کی۔

مزیدخبریں