انڈونیشیا نے شہریوں کوحج کی ادائیگی سے روک دیا

ریاض (پبلک نیوز) انڈونیشیا کے شہریوں کے لیے سال 2021 کے لیے حج منسوخ کر دیا گیا۔ رواں برس انڈونیشین شہری حج کے لیے نہیں جا سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس انڈونشیا کے شہریوں کے لیے حج منسوخ کر دیا گیا۔ انڈونشیا کی جانب سے فیصلہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق انڈونشیا 260 ملین سے زائد آبادی والا مسلم ملک ہے۔ سعودی عرب انسانی صحت اور حفاظت کوترجیح دیتا ہے۔ سودی عرب رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے تمام اقدامات کر رہے ہیں جو عازمین حج کو وبا سے محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں