29

پی پی ایس سی امتحان، عدالت نے خواجہ سرا کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی ایس سی امتحان کے امیدوار خواجہ سرا فیض اللہ کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس فیصل زمان نے چار صفحات ہر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

 جسٹس فیصل زمان کا تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ درخواست گزار کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس ہوا، قانون بن چکا ہے لیکن معاشرہ خواجہ سراؤں کو تسلیم نہیں کر رہا، ایک خواجہ سرا کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کے لیے ہمت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراء کو تعلیم کی حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایک خواجہ سرا کا تعلیم حاصل کرنا دوسروں کے لیے مشعل راہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ درخواست گزار نے لیکچرارشپ کے لیے اپلائی کیا تھا، خواجہ سراء کی درخواست تضحیک آمیز رویے کے ساتھ مسترد کردی گئی۔ درخواست مسترد کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنا ہے۔ حکومتی محکمے نے قانونی دباؤ پر خواجہ سراء کا حق تسلیم کیا۔ اس فیصلے کو عدالتی نظیر کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں