پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،25 اپریل 2021

04:31 AM, 25 Apr, 2021

اویس
مہلک کرونا وائرس سے مزید 118 اموات، 5 ہزار 611 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 17 فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہو گئی، 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔۔۔حالات بدستور برقرار رہے تو لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے، این سی او سی اجلاس میں گفتگو، لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اجلاس میں ہیلتھ کئیر سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ، ساٹھ سال سےزائد عمرکے شہریوں کیلئےواک اِن ویکسین کی منظوری،، 5 لاکھ سائینو فارم کورونا ویکسین خصوصی طیارے کے زریعے پاکستان پہنچ گئیں۔۔ سندھ میں بھی پاک فوج تعیناتی کا فیصلہ، سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا، فوج سول حکومت کے ساتھ مل کر ایس او پیز عمل درآمد کرائے گی۔۔۔ خط کا متنبھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی بدتر ہوگئی، وبا ہر 4 منٹ میں ایک زندگی نگلنے لگی، آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے باعث صورتحال مزید خطرناک، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ،، 2 ہزار 761 افراد لقمہ اجل بن گئے۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد پاکستان نے بھارت کو مدد کی باضابطہ پیشکش کر دی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کو تیار ہیں۔ کہا ہم سب پہلے انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔
مزیدخبریں